ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی شہادت عظیم سانحہ ہے،حاجی میر حشمت لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی رہنما قبائلی شخصیت حاجی میر حشمت لہڑی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی شہادت عظیم سانحہ ہے،ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی رحلت سے صوبہ بلوچستان کے عوام ایک حقیقی اور جرتمند لیڈر سے محروم ہو گئے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ بلوچستان کے مسائل کو ہر فورم پر موثر انداز میں اجاگر کیا ان کے صوبہ بلوچستان کے ترقی وخوشحالی کیلئے جہد وجہد لائق تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ڈاکٹر عبدالحی بلوچ ایک جہد مسلسل کا نام تھا بلوچستان کے حقوق کے علمبردار تھے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ ایک بزرگ سیاستدان تھے ان کے رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے بلوچستان کے پسماندگی کے لئے جوآواز اٹھائی وہ تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھی جائے گی،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی خاندان کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں،دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں میں مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے