سیدآغاحبیب شاہ کو قلات میں ان کی آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

قلات (ڈیلی گرین گوادر) حب بم دھماکے میں شہید بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنماء سیدآغاحبیب شاہ کو قلات میں ان کی آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نمازجنازہ لاکھا قبرستان میں اداکی گئی، قلات پولیس کی چاک چوبند دستہ نے انہیں سلامی دی اور صوبائی مشیرداخلہ نے ان کی قبر پر پھول چڑ ھائے،نمازجناز میں صوبائی مشیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی،ایس پی عبدالروف بڑیچ،ڈاکٹرنصراللہ لانگو ودیگر قبائلی رہنماوں آغاقلندرخان احمدزئی،میرقادربخش مینگل،میرمنظوراحمدلانگو،بابورمضان لانگو سمیت علاقے کے معتبرین معززین اوراہل علاقہ نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی، دی اور ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ نے ان کے قبرپر پاکستان کا جھنڈا بچھایااور شہید کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے