سلیکٹڈ کو بھگانا اور پاکستان کو بچانا ہے، بلاول بھٹو کا ٹنڈو محمد خان میں خطاب

ٹنڈو محمد خان: بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے سلیکٹڈ کو بھگانا اور پاکستان کو بچانا ہے، پیپلزپارٹی نے ہر دور کے آمر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، عوام کو حقوق دلوانے کیلئے نکلے ہیں، جیالوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈو محمد خان میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں، مہنگائی، بیروزگاری، غربت بڑھ گئی، تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تو وزیراعظم نے گھبرانا شروع کر دیا، انہوں نے وزرا سندھ بھیج دئیے، سیاسی یتیم پوچھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے کیا کیا، عوام کی طاقت سے حکمرانوں کو بھگائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے