یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست جمع کرا دی

کیف ر (ڈیلی گرین گوادر) ا یوکرین نے روسی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست جمع کرا دی ہے۔اس ضمن میں عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کے خلاف درخواست جمع کرانے کے بعد یوکرین کے صدر زیلینسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت روس کو فوری طور پر حملے روکنے کا حکم دے گی۔

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے اس حوالے سے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے روس کا ٹرائل شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ روس اپنی جارحیت اور نسل کشی کا جواب بھی دے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ شب روس نے بدترین و وحشیانہ بمباری کی اور قابض افواج نے شہری علاقوں سمیت ایمبولینسز تک کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض افواج ہر چیز کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

صدر زیلینسکی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیلا روس سے یوکرین پر حملہ نہ کیا ہوتا تو منسک میں با ت چیت ممکن تھی۔ہم نیوز کے مطابق یوکرین کے صدر نے واضح کیا کہ اس جگہ پر روس سے بات چیت ممکن ہے جہاں سے یوکرین کے خلاف جارحیت نہ کی گئی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے