گواد ر کسٹمز کی اوتھل کے مقام پرکارروائی،سارٹھے آٹھ کلو گرام آئس کرسٹل بر آمد

کوئٹہ(این این آئی) گواد ر کسٹمز کی اوتھل کے مقام پرکاروائی،سارٹھے آٹھ کلو گرام آئس کرسٹل ice crystal methamphetamine بر آمد کر کے قبضے میں لے لی گئی، ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق گواد ر کسٹمز نے اوتھل کے مقام پرکاروائی کر تے ہوئے دوران تلا شی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 26 کروڑ روپے مالیت کی سارٹھے آٹھ کلو گرام آئس کرسٹل ice crystal methamphetamine بر آمد کر کے قبضے میں لے لی،ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، واضح رہے کہ گوادر کسٹمز نے فروری کے ماہ میں 50 کروڑ روپے مالیت کے ڈرگ منشیات برآمد کر کے قبضے میں لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے