کراچی : قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزم ہلاک

کراچی کے علاقے سچل میں پولیس مقابلے میں قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق سمیرا چوک پر مقابلے میں انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت عمران عرف قاری عرف محبت کے نام سے ہوئی ہےملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ سچل، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے میں قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔ہلاک ملزم نے جنوری کے مہینے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔واردات کے بعد ملزم تو فرار ہو گیا تھا لیکن اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے