پیپلزپارٹی نے کراچی سے سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، سردارسربلند جوگیزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی سے سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے لانگ مارچ شروع ہونے کے ساتھ ہی سلیکٹڈ اورانکے درباریوں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں، کراچی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گامہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ عوام نا اہل حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتی انشاء اللہ پیپلزپارٹی عوام کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلاکر دم لے گی۔ یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات و عوامی مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوئینر سردارسربلند جوگیزئی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ جتک، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی دیگر نے سریاب روڈ برمہ ہوٹل کے مقام پر عوامی مارچ آگاہی مہم کے تحت لگائے گئے کیمپ کا افتتاح کررہے ہیں۔اوردیگر نے سریاب روڈبرما ہوٹل اور بروری روڈ پرعوامی مار چ آگہی مہم کے تحت لگائے گئے کیمپس کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیر محمد ترین،سینئر نائب صدر عبدالجبار خلجی، یوتھ کے جنرل سیکرٹری عین الدین کاکڑ، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صوبیدار جتک، ضلع کوئٹہ کے نائب صدر حیدر درانی، امتیاز جتک، ماما منان شاہوانی،سجاول سرپرہ، ترک علی بگٹی اوردیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوامی لانگ مارچ اس ملک کے عوام کو نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی، بیروزگاری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے، گیس کے بحران سمیت دیگر بحرانوں سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ہے ملک کی تاریخ کا سب سے طویل لانگ مارچ ہے جس کی وجہ سے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی بلاول بھٹو زرداری کے عوامی لانگ مارچ نے سیاسی یتیموں کی نیندیں حرام کردی ہیں بلاول بھٹو کی قیادت میں اسلام آباد میں سیلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف د دمادم مست قلندر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں عوام کا جم غفیر دیکھ کر نااہل سلیکٹڈ حکمران اورانکے درباری بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کے سلیکٹڈ وزیروں کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شروع ہونے والا عوامی لانگ مارچ سلیکٹڈ اور نا اہل سونامی سرکار سے نجات کی خوشخبری ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری معاشی بدحالی سونامی عوامی سمندر میں بہہ جائے گا، عوامی لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر عمران نیازی اوراسکے ٹولے سے پورا حساب لیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو انکے حقوق دلانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اورانشاء اللہ آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آکر انکے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی بلوچستان سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اور عوام عوامی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے۔