واجہ میر محمد علی رند طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی بزرگ سیاسی شخصیت سابق صوبائی وزیر و سابق سینیٹر واجہ میر محمد علی رند78برس کی عمر میں انتقال کر گئے مرحوم کی تدفین آج کی جائیگی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سیاسی شخصیت سابق صوبائی وزیر میر محمد علی رند اتوار کو کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے میر محمد علی رند طویل عرصے سے علیل اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، میر محمد علی رند 1944میں ضلع کیچ میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی انہوں نے 20سال کی عمر میں عملی سیاست میں بطور بی ڈی ممبر قدم رکھا وہ 1985،1990،1997میں رکن صوبائی اسمبلی بنے جبکہ وہ صوبائی وزیر خوراک و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، صوبائی وزیر فشریز و ساحلی ترقی رہے، میر محمد علی رند 2009سے 2015تک سینیٹ کے رکن بھی رہے وہ بی این پی (عوامی) کے نائب صدر بھی رہے، مرحوم میر محمد علی رند کی نماز جنازہ آج پیر کودوپہر 12بجے آبائی علاقہ مند بلو میں ادا کی جائیگی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے