میر محمد علی رند ایک نفیس ملنسار اور خدمت گذار شخصیت کے مالک تھے،میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر عبدالروف رند کے والد بزرگ سیاستدان میر محمد علی رند کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے،صوبائی مشیر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم ایک نفیس ملنسار اور خدمت گذار شخصیت کے مالک تھے مکران کے عوام کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جایگا مرحوم کے وفات سے صوبہ ایک مخلص سیاستدان رہنما سے محروم ہوگیا صوبائی مشیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے