ملک میں جمہوریت یرغمال اور قید ہو چکی ہے،مولانا عبد الواسع

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع کہا کہ ملک میں جمہوریت یرغمال اور قید ہو چکی ہے آئین و قانون کو عمران خان نے اپنے پیر تلے روند دیا ہے، ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم کی جدوجہد آخری مراحل می داخل ہوچکی ہے 23 مارچ کو اسلام آباد مارچ سے بہت کچھ حاصل ہوگا تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے اگر ہمیں اراکین پر اعتماد نہ ہوتا تو اپوزیشن عدم اعتماد کا فیصلہ ہی نہیں کرتی پی ٹی آئی کے اندر سے بغاوت سروع ہوچکی ہے اور حکومتی اتحادیوں سے بھی بات چل رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ٓاخری فیصلہ قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان میاں نواز شریف اصف علی زرداری اور شہباز شریف کرینگے،ملک میں مہنگائی سے 22کروڑ عوام شدید پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ ناجائز جعلی اور غیر آئینی حکومت کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے 2018 کے فراڈ الیکشن کو اسی وقت ہی ہم نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اپنے من پسند نتائج کے تحت عمران خان کو قوم پر جبری مسلط کیا گیا ہماری جنگ ملک میں ریاست سے ہے اور نہ ہی ریاستی اداروں سے ہے ہم تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ بات بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنے حدود میں رہ کر کام کرے سیاست میں بلا وجہ نہ کھودا جائے یہ کام سیاستدانوں اور عوام کا ہے منتخب نمائندے پارلیمنٹ اور عوام کو جوابدہ ہیں احتساب کا حق صرف عوام کو حاصل ہے ملک میں مہنگائی نے 73 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے عمران خان اپوزیشن میں کہا کرتے تھے کہ جب ملک میں ڈالر پیٹرولیم مصنوعات بجلی گیس مہنگی ہوجائے تو سمجھ لیں کہ وزیر اعظم چور ہے لیکن آج ڈالر کی اونچی آڑان اور ظالم مہنگائی کا سو سالا ریکارڈ ٹھوٹ چکا ہے اب بتائیں کہ کون چور ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور عوام کے بہتر مفاد میں فیصلے کرینگے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت قریب ہے حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے وہ ایندہ الیکشن ای وی ایم کے زریعے منظم دھاندلی کا پلان بناکر جیتنا چاہتی ہے جیسے کسی صورت اسکی اجازت نہیں دینگے پیکا کالا قانون اور آ زادی اظہار پر پابندی ہے جسکی کی کسی صورت حمایت نہیں کرینگے اس قانون کو اپوزیشن جماعتوں نے عدالت میں چیلنج کردیا ہے ہم میڈیا تنظیموں اور صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں یہ تباہی کا راستہ ہے اقوام متحدہ امریکی کی لونڈی بننے کے بجائے روس اور یوکرین کے درمیان صلح کرائے امریکہ دنیا میں اکیلا ہوتا جارہا ہے اسکی دنیا میں بالدستی کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے پاکستان کو بحیثیت ریاست افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرلینا چاہیے پی ڈی ایم عوام کے خواہشات کے مطابق اپنی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لینگے ہم اشاروں کی سیاست کے قائل نہیں بلکہ ہوش وہواس میں ملک و قوم کی تقدیر کے فیصلے کرتے ہیں جے یو ائی کامستقبل روشن ہے اور ہم منظم انداز میں اپنی تحریک کو دوام دے رہے ہیں مستقبل ہمارا ہے ملک بھر سے ا اور بلوچستان کے ہم سیاسی شخصیات ہمارے اصولی سیاست سے متاثر ہوکر ہمارے قافلے میں شمولیت اختیار کررہے ہیں عام الیکشن قریب ہیں بلو چستان اور کے پی میں جے یو آئی حکومت بنائی گی جبکہ وفاق میں بھی بڑی اکثریت کے ساتھ ہمارے ممبران کامیاب ہونگے اور ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کا خاص خیال اور مخلص جماعتی رہنماوں کو بھر پور موقع دیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے