ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی بے مدت موت بلوچ قوم کیلئے ایک بڑے صدمہ اور قومی نقصان سے کم نہیں،میر اسرار زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے قائد سابق وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں بلوچ قومی رہنماء بزرگ سیاستدان نڈرقومی سپوت ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی بے مدت موت بلوچ قوم کیلئے ایک بڑے صدمہ اور قومی نقصان سے کم نہیں ہے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ زمانہ طالب علمی سے آج تک بلوچ قومی حقوق کیلئے ہر مشکل وقت میں مشبت شعوری سیاسی کردار اداکررہے ہیں مرحوم بلوچ، قوم کیلئے ایک توانا آواز تھے انکی اچانک حادثاتی موت ایک قومی باب ہمیشہ کیلئے بند کردیا ہے،میر اسراراللہ خان زہری نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو بہت قریب سے دیکھا ہوں یہ مرد آہن اور قومی سپوت کے پاؤں میں قومی حقوق کی جہد کارمیں کبھی لرزش نہیں آئے انکی سیاسی شعوری جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے انکے قومی خدمات نظریاتی حقیقی قوم پرستانہ سوچ مستقل مزاجی سادہ زندگی قوم کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں مرحوم کی سیاسی تقلید توانا آواز قومی جہدوجہد بااصولی سیاست نظریاتی قومی سوچ مادروطن سے محبت کا انداز اور پیمانہ کو تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف میں لکھاجائے گا مرحوم نے پیرانہ سالی میں ہر وقت سرگرم رہتے تھے انکی ساری زندگی سادگی تحمل مزاجی اصولوں پر مبنی تھے انکے سیاسی جدوجہد کو مشعل راہ اپنایا جائے گا مرحوم کے ناگہانی موت کو بلوچستان اور بلوچ کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہیں میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ اپنے پوری زندگی کو فکری شعوری اور اصولی سیاست میں وقف کررکھی انکے سیاست شرافت عزت واحترام کو فروغ دے رہی ہیں وہ قومی رھبر ورہنما تھے مرحوم کی قومی حقوق کے جدوجہد میں مثبت کرداری نظریاتی حقیقی قوم پرستانہ طرز سیاست میں سیدھی راستہ کو اپناء تھی مرحوم کیاچانک حادثاتی موت قوم کی فکری شعوری جدوجہد میں ایک خلاء پیدا کردی ہے جسکو پر کرنے بہت عرصہ لگے گی انکے قربانیوں کو قوم کو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی مرحوم کی پوری زندگی قوم دوستی وطن دوستی کی سیاست میں گزری انکے بلوچ قوم اور بلوچستان کیلئے قربانیاں لائق تحسین ہے انکے حادثاتی موت ایک المیہ سے کم نہیں ہے آخرانہوں نے دعاکی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کریں اور پسماندگان کو اس عظیم صدمہ کو برداشت کی صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے