پی پی کےلانگ مارچ میں لوگ لانےکیلئے30،30ہزارروپے بانٹےگئے،شاہ محمود قریشی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ میں لوگوں راغب کرنے کیلئے 3.0 ، 30 ہزار روپے دیئے ہیں، زرداری ٹولے نے اپنے مفادات کیلئے سندھ کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ کے شکارپور پہنچنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر یار خان مہر سندھ کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سنا ہے آج بلاول بھٹو پنجاب کے لیے نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے لوگوں کو ہم نے صحت کارڈ دے دیا ہے۔ میں نریندر مودی اور بلاول بھٹو کو ایک ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ 3 سال قبل مودی سرکار نے جارحیت کی اور پاکستان کی سرحدوں پر داخل ہو کر حملہ کیا۔ 26 کو تم نے حملہ کیا اور 27 فروری کو عمران خان نے جواب دیا۔ نریندر مودی آئندہ سوچ کر پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانا۔

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ساڑھے 3 سال کا حساب مانگنے اسلام آباد آ رہے ہیں اور ہم حساب دینے کے پابند ہیں۔ ہمارا دامن صاف ہے اور ہم حساب دینے سے نہیں گھبراتے۔ میں سندھ کی دھرتی میں بلاول بھٹو سے 15 سال کا حساب مانگنے آیا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے دعوی کیا کہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیلئے 30،30 ہزار روپے بانٹے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے