میر محمد علی رند کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پورا نہیں ہو سکتا، میر جان محمد خان جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے میر عبدلروف رند،میر زبیر رند کے والد سابق سینیٹر اور بلوچستان کے نامور سیاستدان میر محمد علی رند کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پورا نہیں ہو سکتا، میرمحمد علی رند نے ملک و ملت کے جو خدمات سرانجام دی ہیں انہیں ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یادرکھا جائے گا، مرحوم عالی شخصیت کے مالک تھے انکے وفات سے بلوچستان ایک مخلص سیاستدان سے مرحوم ہو گئے،اسپیکر نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں عالی جگہ عطاء فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے