سیندک پروجیکٹ میں دو روز سے جاری خواتین اور ملازمین کا مشترکہ احتجاجی دھرنا کامیاب، مذاکرات کے بعد اختتام پذیر

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر) سیندک پروجیکٹ میں دو روز سے جاری خواتین اور ملازمین کا مشترکہ احتجاجی دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد مطالبات منظور ہونے کے بعد اختتام پذیر ہوا، تفصیلات کی مطابق سیندک پروجیکٹ میں گزشتہ تین سالوں سے کورونا ایس او پیز کے نام پر سخت پابندیاں لگائی گئی تھی ملازمین کا کہنا تھا کہ تین سالوں سے سیندک پروجیکٹ کے اندر ملازمین کو محصور کرکے گھروں اور باہر امدوررفت پر مکمل پابندی لگائی گئی تھی جس سے گھروں گھروں میں موجود اکثر فیملیز ذہنی دباؤ کا شکار تھی، روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ ملازمین کیلئے انتہائی تکلیف دہ تھی تین تین دفعہ ویکسینیشن کرانے کے باوجود ملازمین پر سختی سمجھ سے بالاتر تھا ستم یہاں تک کہ ٹاؤن شپ کے اندر بینک دکانیں سب بند کردئیے گئے تھے کہیں ملازمین تنگ آکر ملازمت چھوڑ چکے تھے آج کمپنی مینجمنٹ،ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ و دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے آفیسران نے ملازمین کے مطالبات قرنطینہ ختم کرنے،تمام داخلہ راستے کھولنے،ملازمین کو گھروں کو جانے کی اجازت جیسے مطالبات تسلیم کرکے نوٹیفیکیشن جاری کئے جس پر خواتین اور ملازمین نے ہڑتال ختم کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے