کوئٹہ میں نا معلو م افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکارجاں بحق، 1 زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نا معلو م افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی رحمت اور کانسٹیبل علی اصغر جبکہ گاڑی کا ڈرائیور قربان علی زخمی ہوگیا،پولیس نے لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے ۔