ڈاکٹر عبد الحئی کی اچانک موت سے صوبہ ایک ممتاز سیاسی قوم پرست رہنماء سے محروم ہوگیا ہے،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے این ڈی پی کے مرکزی صدر ممتاز قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبد الحئی کے ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی اتنی اچانک موت سے صوبہ ایک ممتاز سیاسی قوم پرست رہنماء سے محروم ہوگیا ہے انکی موت سے ملک جمہوریت اور صوبے کے عوام کا بہت بڑا نقصان ہوا جسکی تلافی کھبی ممکن نہیں اور نہ ہی انکا خلاء کھبی پر ہوسکے گا،انہوں نے ساری زندگی مظلوم محروم اور غریب عوام کے حقوق کے حصول میں صرف کی انہوں نے ملک میں برابری مساوات کیلئے طویل جدوجہد کی اور اس حوالے سے انھیں کئی مشکلات اور قید وبند کی صوبتیں بھی برداشت کرنا پڑی وہ بلوچستان کے واحد رہماء تھے جنہوں نے اپنے قوم کے سروں پر کھبی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا میں اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرامئے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت نصیب کرے دریں اثناء انہوں نے کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر دو پولیس اہلکاروں کی دہشت گردی کے واقعہ میں شہادت پر بھی گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور دہشت گری کی شدید مذمت اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں انہوں نے شہید اہلکاوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے