ڈاکٹر عبدالحئی کی جمہوریت اور بلوچستان کے عوام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،زرداری،بلاول

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف زرداری نے بلوچستان کے قوم پرست رہنما ء ڈاکٹر عبدالحئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے جا ری کر دہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری ڈاکٹر عبدالحئی بلوچستان کے موثر آواز اور بہترین پارلیمنٹیرینز تھے،ڈاکٹر عبدالحئی نے پارلیمان میں بلوچستان کے حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عبدالحئی کے خاندان اور بلوچستان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی کی جمہوریت اور بلوچستان کے عوام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی افسوسناک خبر باعث صدمہ ہے،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال سے بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کا ایک بے لوث باب بند ہوگیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ملک پر مسلط ہونے والے ہر آمر کے خلاف آوازِ حق بلند کی اور ہمیشہ جمہوریت کی بات کی، مرحوم اپنی انفرادی و سماجی زندگی میں بھی سادہ مزاج، رواداری پسند اور مخلص انسان تھے انہوں نے کہاکہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، انہوں نے مرحوم ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے