ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،میر جان محمد جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے بلوچ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عبدالحئی بلوچ ایک زیرک سیاستدان اور پر خلوص شخصیت کے حامل تھے، عبدالحئی بلوچ کیانتقال کی خبرسن کردل گرفتہ ہوں،انہوں نے کہاکہ عبدالحئی بلوچ جمہوریت پسند رہنما تھے عبدالحئی بلوچ کی وفات صوبے اورجمہوریت کیلئے بڑا نقصان ہے،صوبے کے لئے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے عبدالحئی بلوچ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔