ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نہایت ہی نفیس شخصیت کے مالک تھے،سردار محمد صالح بھوتانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نہایت ہی نفیس شخصیت کے مالک تھے مرحوم نے ہمیشہ صوبے کے عوام کے حق کیلئے جدوجہد کی۔ سینئر صوبائی وزیر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ہمیشہ اصولی موقف پر قائم رہے انہوں نے اپنی زندگی میں سادگی کی مثال قائم کی اور ہمیشہ سادگی سے زندگی گزر بسر کی انکی وفات کا سن کر دلی دکھ پہنچا اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے دکھی کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔