ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بلوچستان کی قومی سیاست کے ایک بڑے اور اہم رہنماء تھے،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے بزرگ و سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے روڈ حادثے میں شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ بلوچستان کی قومی سیاست کے ایک بڑے اور اہم رہنماء تھے،ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی زندگی طویل جدوجہد سے بھرا ہے وہ بی ایس او کے بنیاد رکھنے والوں میں سے تھے۔ یہ با ت انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے ہمیشہ شعوری و عوامی سیاست کی ان کی بلوچستان میں سیاسی سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا،ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے انتقال سے ملک بلخصوص بلوچستان کی سیاست میں دھچکا ہے، انہوں نے کہاکہ بزرگ رہنماء ڈاکٹر عبدالحی بلوچ سیاست کے روشن ستارہ ہے جو تاریخ ہمیشہ زندہ رہے گا،نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے انتقال پر انتہائی غمزدہ ہے اور اس غم کی گھڑی میں ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے خاندان کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے