نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ اور ریجنل وفاقی محتسب غلام سرور بروہی کاگڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا دورہ
حب (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ اور ریجنل وفاقی محتسب غلام سرور بروہی نے جمعہ کے روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا دورہ کیا اس موقع پر اُنہوں نے پلاٹ نمبر 91کے منیجر نیک محمد کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ ظہرانے کے موقع پر پلاٹ منیجر نیک محمد اور دیگر سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ظہرانے میں بی ڈی اے،ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے افسران اور مقامی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔