بلوچستان میں پانچ اور سات روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستا ن بھر میں پانچ روزہ جبکہ کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن میں سات روزہ پولیو مہم کا افتتاح،سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے چلڈر ہسپتال میں بچوں کو پولیو قطرے پھلا کرکردیا، مہم کا باقاعدہ آغاز بروز 28فروری سے ہوگا اس موقع ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینیٹر حمید اللہ ناصر،اسسٹنٹ پروفیسر چلڈرن ہسپتال ڈاکٹرز عطاء اللہ بزنجو،چیف ایگزیٹو افسر چلڈر ہسپتال ڈاکٹر حبیب بابر بھی موجود تھے،سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کیدوران25لاکھ86ہزار کے قریب بچوں کو قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے،پولیو مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی پولیو کو ہرانے کی جنگ میں والدین، سیاسی حلقوں، علماء کرام او ر انتظامیہ کا کردار نہایت اہم ہے مثبت سوچ، رویوں اور مدد کی بدولت پولیوکی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے،بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام پولیو کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات کا اہم ستون ہے،ہم نہ صرف بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے لئے مناسب وسائل فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ کوریج کو بڑھانے کیلئے دور دراز علاقوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کی توسیع کیلئے کام کررہے ہیں، صوبے بھر میں ہر مہم میں پو لیوکے قطرے پھلا نے کی شرح 97 فیصد سے زیادہ ہوئی ہے،پولیو وائرس ان بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں،سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے اپیل انکاری والدین سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پھلائیں تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔