عوام سیکورٹی فورسز کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے مشرقی بائی پاس پر پولیس وین پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اپنے بیان میں کہا ہئے کہ مٹھی بھر دہشت گرد اس قسم کے واقعات کرکے اپنی مری ہوئی ساکھ کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہئے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے لیے شہادت ایک تمغہ ہئے جسے وہ اپنے اوپر سجانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں دہشت گرد ایسی بزدلانا کارواہیاں کرکے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو مرعوب نہیں کر سکتے صوبے کے عوام سیکورٹی فورسز کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہئے وہ دن دور نہیں جب ان چند دہشت گردوں کا پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے خاتمہ کیا جاےگا صوبائی مشیر داخلہ نے واقعے کی رپورٹ جلد از جلد طلب کرنے کی ہدایات کے ساتھ مذید سیکورٹی کو مضبوط بنانے کی بھی ہدایات دیں۔صوبائی مشیر داخلہ کا شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں صوبائی مشیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور زخمی اہلکاروں کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے