بلوچستان کی سیاست کا ایک روشن باب بند ہوگیا ،بشری رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشری رند نے بزرگ سیاستدان و قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے کار حادثے میں انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد اور بلوچستان کی سیاست کا ایک روشن باب بند ہوگیا ہے۔ جموریت کے لیے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ محترمہ بشری رند نے ڈاکٹر عبدالحی کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے