کچلاک میں دو روز قبل فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کچلاک میں دو روز قبل فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او نیوکچلاک روزی خان شیرانی کے مطابق کچلاک کے علاقے جلوگیر کے مقام سے دو دن پہلے ایک خاتون کی لاش ملی تھی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کی بعد میں شناخت امبرین شاہوانی کے نام سے ہوئی تھی۔مقتولہ کے بھائی اسفندریار نے قتل کا مقدمہ اپنے بہنوائی کمال الدین اچکزئی کے خلاف درج کرایا ہے، ملزم کی گرفتاری کے گزشتہ رات ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ایس ایچ او نیوکچلاک کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی مقتولہ کے شوہر کو گرفتارکرلیا جائے گا۔