چمن ،پاک افغان بارڈر پرکشیدگی اور فائرنگ کے بعد باب دوستی بند،ہلاکتوں کا خدشہ

چمن (ڈیلی گرین گوادر) پاک افغان بارڈر پر سرحدی تنازعہ کے بعد افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ ہوئی ہے چمن میں لیویز حکام نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے فائرنگ کے بعد :پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کی جس کے باعث آج صبع سے حالات کشیدہ ہیں بتایا گیا ہے کہ افغان فورسز کے بکتربند گاڑیوں کی پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش کی جس سے ناکامبنا دی گئی

چمن : پاک افغان بارڈر پرکشیدگی اور فائرنگ کے بعد باب دوستی بند تاہم بعد پاک افغان فورسز کا ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ بھی ہوا ہے اور افغان طالبان کے فائر کئےگئے متعدد راکٹ گولے پاکستانی علاقے میں گرے لیکن تاحال کسی قسم کا کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے

مقامی تاجروں کے مطابق فائرنگ کے باعث چمن بارڈر کسٹم ہاوس خالی کرا لیا گیا اس کے علاوہ کشیدہ صورتحال کے باعث پاک افغان بارڈر باب دوستی بند کردی گئی اور ساتھ ہی باب دوستی پاک افغان دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کےلئے بند کردی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے