وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ماسکو(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم عمران خان کی ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ون آن ون اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔
بین الاقوامی اور روس کی سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنما کی ملاقات میں دو طرفہ امور، خطے کی صورتحال اور خصوصاً افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ بعد ازاں روسی صدر کی جانب سے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
ملاقات کے بعد وفود کی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں مختلف شعبوں میں تعاون پر باہمی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پاکستان میں متعلقہ اداروں سے رابطہ، یوکرین پر روسی حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ
قبل ازیں آج صبح وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر بھی حاضری دی۔ یادگار کریمیلین کے الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر کی گئی۔ وزیراعظم نے یادگار پر پھول بھی رکھے۔وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔