نور مقدم قتل کیس : ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی، مرکزی ملزم کے والدین سمیت نو ملزمان کر بری کر دیا گیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شریک ملزمان چوکیدار اور مالی کو دس ،دس سال قید کی سزا سنائی جبکہ تھراپی ورکس کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ مالی اور چوکیدار نے واقعہ ہونے پر کسی کو اطلاع دی نہ روکنے کی کوشش کی جو جرم میں معاونت کے زمرے میں آتاہے۔واضح رہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے گذشتہ برس 20 جولائی کو اسلام آباد میں نور مقدم کو بے دردی سے قتل کیا تھا، پولیس نے ملزم کو خون آلود لباس سمیت اسلام آباد میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا تھا۔ مسلسل تفتیش کے بعد کیس شروع ہوا جس کے دوران گذشتہ برس 14 اکتوبر کو ظاہر جعفر سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر کیس کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے