عمران خان کو ہٹانے اور بلاول کا ساتھ دینے کا وقت آگیا ہے، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات و عوامی مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کے کنونیئر سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے اور بلاول کا ساتھ دینے کا وقت آگیا ہے، سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دینے کے بعد عملی طور پر ملک سامراج کے قبضے میں ہے، بجلی، گیس، پٹرول اور آٹے دال چینی چاول کے نرخ بھی ہم اپنی مرضی کی بجائے ان ہی کی ڈکٹیشن پر مقررکررہے ہیں،روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے عام آدمی کا سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے،عوام بہتر مستقبل کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، یہ بات انہوں نے جمعرات کو ایئر پورٹ روڈ کوئٹہ پر ضلع کوئٹہ اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے عوامی مارچ موبلائزیشن مہم کے سلسلے میں لاگئے گئے کیمپ کا افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر دیگر صوبائی، ضلعی عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔روزی خان کاکڑ اور سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے قوم کو مہنگائی اور تباہ حال پاکستان دیا ہے ملک کو 75سالوں میں اس قدر نقصان نہیں پہنچا جتنا گزشتہ ساڑھے تین سال میں پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز بنتے ہوئے پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف عوامی لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے پارٹی اس حوالے سیلائحہ عمل طے کرچکی ہے ہم عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت نے براہ راست عوام کے حقوق سلب کیے ہیں اور ان پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ عام آدمی اقتصادی طور پر غربت کی چکی میں پس رہا ہے، کبھی چینی، کبھی بجلی اور کبھی گیس ہی غائب ہوجاتی ہے اب عمران خان کو ہٹانے اور بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینے کا وقت آگیا ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے