ضلع پنجگور میں گندم کی عدم دستیابی کے باعث فلور ملز اور چکیاں بند،لوگ مہنگا آٹے خریدنے پر مجبور ہو گئے

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) ضلع پنجگور میں گندم کی عدم دستیابی کے باعث فلور ملز اور چکیاں بند،لوگ مہنگا آٹے خریدنے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک بلوچستان کی عدم توجہی کی وجہ سے ضلع پنجگور میں گندم ناپید ہو گئی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف فلور ملز اور چکیاں بند پڑی ہیں بلکہ لوگ مہنگا اور مضر صحت آٹا خریدنے پر مجبور ہیں،علاقے کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان،صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ،کمشنر مکران،ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں گندم کی عدم دستیابی کا نوٹس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے