صحافی برداری پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کرے، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ سے متعلق قرار داد کے دوران حکومتی رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی قابل مذمت ہے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی آزاد صحافت، آزاد عدلیہ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہے صحافی برداری پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کرے، یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نصر اللہ زیرے نے کہا کہ پیکا ایکٹ کالا قانون ہے اسکی مذمت کرتے ہیں ایسے قوانین 16ویں صدی میں بھی نہیں تھے انہوں نے کہا کہ ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بنا ہوا ہے ایسا قانون لایا گیا ہے جس کے تحت کسی کو بھی چھ ماہ کے لئے ایف آئی اے گرفتار کر سکتا ہے یہ قانون صحافیوں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ محسن بیگ کی گرفتار ی نمبر 1وزیرکے کہنے پر ہوئی محسن بیگ کر تشدد کیا گیا صحافیوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں حکومت کو معلوم ہوچکا ہے کہ وہ آخری ہچکیاں لے رہی ہے اور اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے