روس کی جانب سے یوکرائین پر حملہ انسانیت کیخلاف ننگی جارحیت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر سینٹر امان اللہ کنرانی نے روس کے یوکرائن پر حملے اور وزیراعظم عمران کا روس کے دورہ کے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرائین پر حملہ انسانیت کیخلاف ننگی جارحیت ہے معصوم شہریوں کوبمباری کے ذریعے نشانہ عالمی ضمیرکیخلاف بغاوت و شرمناک ہے روس،امریکہ،افغانستان سمیت دنیابھر میں جارحیت کے ذریعے عالمی امن کو تہہ بالا کرتے رہے ہیں پْرامن ممالک کواس کیخلاف متحد ھوکرعورتوں،بچوں،سویلین کی جان بچائیں وزیراعظم لیاقت خان روس کے دورہ کا ارادہ کرکے روس کی بجائے سفر آخرت پر روانہ ھو گئے ذوالفقار علی بھٹو شہید راولپنڈی کے راجہ بازار میں کھلی جیپ کے اندر ایک کاغذ کا پْرزہ لہرا کر منزل کی تبدیلی کا اعلان کررہے تھے مگر وہ منزل کی بجائے ابدی منزل کی طرف چل دئیے ضیاء الحق بھی شوق اقتدار میں دو طرفہ کھیلنے کی پاداش میں ہوا کے اندر تحلیل ہوکر ترقی کے منازل طے کر گئے اب عمران خان بھی ایسے وقت میں روس گئے جب پوری دنیا روس کے خلاف یوکرائن حملے پر ناراض و متحد ہے مگر پاکستان کے وزیراعظم بغیر پارلیمنٹ کے مشورے کے سفر روس پر چل دئیے مگر نہ جانے کب کس وقت اس کے جوتے کا رْخ اْلٹ کر پیچھے مْڑ کا اعلان کیا جائے اس وقت پاکستان سمیت دنیا یوکرائن پر روسی حملے کو روکنے میں اپنا کردار کرنا چاہیے اقوام متحدہ و یورپین یونین و برطانیہ اپنے اثرورسوخ استعمال کرکے انسانیت کو تباہی سے بچائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے