رحمٰن ملک کا جسد خاکی ایچ ایٹ قبرستان پہنچا دیا گیا

اسلام آباد : رحمٰن ملک کے جسد خاکی کو سرکاری پروٹوکول میں قبرستان لایا گیا، رحمٰن ملک کی نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، رحمٰن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔رحمٰن ملک کو سانس لینے میں مشکلات ہوئیں تو انہیں دوبارہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ دم توڑ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے