بارڈرٹریڈ،ساحل میں مچھیروں کے مسائل میں کوئی خاص کمی نہیں آئی، مولاناہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں چیک پوسٹوں میں کمی توآئی ہے لیکن اب بھی بارڈرٹریڈ،ساحل میں مچھیروں کے مسائل میں کوئی خاص کمی نہیں آئی بھتہ خوری بدعنوانی رشوت وعوام کو مختلف ہیلے بہانوں سے تنگ کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔حکمران حق دوتحریک کیساتھ مخلص ہوکر ہمارے جائز مطالبات تسلیم کریں بدقسمتی سے حکمرانوں کے کرنے اور کہنے میں بہت فرق ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں نوجوانوں اور سرکاری ملازمین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ نوجوان حق دو تحریک کااثاثہ ہیں بدعنوانی بدامنی حکومت بے حسی ونااہلی سے سب سے زیادہ نوجوان متاثرہورہے ہیں۔حق دوتحریک کی جدوجہد کی کامیابی سے نوجوانوں کو بہت فائدہ ہوگا نوجوان ہمارے دست وبازواورقوم کا اثاثہ ہیں بدقسمتی سے قوم کے اثاثے ومستقبل اور ان کی قسمت سے کھیلا جارہاہے نوجوانوں کیلئے روزگار تعلیم کے دروازے بند کیے گیے ہیں جبکہ منشیاب وشراب ابھی عام مل رہی ہے۔جماعت اسلامی قوم کو دیانت دار قیادت دے رہی ہے اوراہل پڑھے لکھے نوجوان ہی قوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں نوجوانوں کو دنیاوآخرت کی تعلیم سے لیس ہونا چاہیے یہ حکمرانوں قوم وملت دشمنوں کی سازش ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم وہنر اورروزگارسے دورکھاگیا ہے۔بلوچستان کے عوام کو آج تک حقیقی معنوں میں دین دار دیانت دار قیادت وحکومت نہیں ملی ہرایک نے کامیابی کے بعد نوجوانوں کو مایوس کیا خودمالامال جبکہ نوجوانوں،ووٹرزوعوام کوبدحال وپریشان کر دیا ہے۔مہنگائی وبے روزگاری سے سب سے زیادہ نوجوان متاثرہیں لیکن حکومتوں کو ان کی کوئی فکر نہیں سیاسی جماعتیں نوجوانوں کو اپنی سیاسی مقاصد وفائدوں کیلئے تواستعمال کر رہے ہیں لیکن ان کو روزگار تعلیم وتربیت دینے کاان کے پاس کوئی پلان نہیں،حق دو تحریک مایوس نوجوانوں کو حوصلہ اورہمت دیکر ان کے مسائل کوحل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومتیں بحرانوں کے خاتمے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوئی ہے کم آمدنی والے خاندانوں کی زندگی مہنگائی کی وجہ سے اجیرن بنادی گئی ہے