آصف زرداری سے سراج الحق کی ملاقات،تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) سابق صدر آصف علی زرداری نے امير جماعت اسلامی سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی۔جماعت اسلامی مرکز منصورہ پہنچنے پر آصف علی زرداری نے لیاقت بلوچ سے کہا کہ مجھے اپنا شوق نہیں لیکن کیا کروں۔
دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے ہم 100فیصد مطمئن ہیں، عدم اعتماد کی تحریک عوام کی طاقت سے کامیاب ہوگی۔پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بہت جلد سب سامنے آئے گا،اپوزیشن کی جیت عوام کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہر جماعت عوام کی فکر کرے۔