چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا لورالائی کا دورہ

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے لورالائی کا دورہ کیا کمشنر آفس لورالائی پہنچنے پرپولیس کی چاک وچوبند دستے نے چیف سیکرٹری کو سلامی پیش کی،کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں ڈویڑنل وضلعی آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ لورالائی میرا آبائی ضلع ہے میرا دادا بھی یہاں پر دفن ہے یہاں عوام کی بنیادی مسائل کا حل میرا ترجیح ہے،سب سے پہلے جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے،نئے سٹوریج ڈیم،سڑکیں،علاج معالجہ اور پینے کے صاف پانی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،کمشنر لورالائی ڈویڑن بشیر احمد خان بازئی نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لورالائی ڈویڑن جون 2021میں بناہے،اس میں لورالائی یونیورسٹی،میڈیکل کالج،بی آر سی،9بوائز کالجزاور 3گرلز کالجز ہیں،یہاں پر 130بیڈز ٹیچنگ ہسپتال بھی ہے اس وقت بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ ترقیاتی کاموں پر کام روک دیاگیا ہے،دکی اور چمالنگ سے ہزاروں ٹن کوئلہ روزانہ نکالا جاتاہے دکی سنجاوی روڈ،لورالائی سپیراہ راغہ روڈ اور دیگر جیسے بڑے پروجیکٹ پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کریں گے،امن وامان اور دیگر مجموعی صورتحال کی بھی تفصیل بتائی۔چیف سیکرٹری نے شرکاء سے کہا کہ سرکاری ملازمین کا کردار بہت اہم ہے یہ معاشرے کو ترقی کی جانب لے جا سکتاہے اگر سب اپنے رویوں کو دیکھے اور اپنی کمزروی نکالے تو عوامی مسائل کم کئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ کام کرو جو لوگوں کی ضرورت ہو،جنگلات کے درخت لگانے کی بجائے پھل دار درخت لگاو ¿تاکہ آمدنی کا بھی ذریعہ ہوانہوں نے لورالائی کو 5لاکھ پھل دار درخت دینے کا وعدہ کیا اس موقع پر مختلف سرکاری آفسیران نے اپنے محکموں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ڈویڑنل ڈائریکٹر صحت نے بتایا کہ لورالائی ہسپتال 1883ء میں بنا ہے اور یہ ٹیچنگ ہسپتال بھی ہے لیکن اس میں ابھی تک صرف ایک آپریشن تھیٹر ہے جو اتنے بڑے علاقے کیلئے ناکافی ہے اور بعض دیگر آفیسران نے بھی اپنے محکموں کے بارے میں تفصیلات بتائیں،چیف سیکرٹری نے اس موقع پر بعض آفیسران کی کوتاہیوں پر سخت براہمی کا اظہار کیا۔اس کے بعد سرکٹ ہاو ¿س لورالائی میں قبائلی عمائدین کے ساتھ منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں ایک بڑا پروجیکٹ شروع کرنے آیا ہوں تاکہ لوگوں کو ریلیف ملے ذاتی مسائل کی بجائے حکومت اجتماعی مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے جرگہ میں سابق صوبائی وزیر مولانا فیض اللہ،ذمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر عصمت اللہ،نعمت اللہ جلالزئی،خدائی خدائی خدماتگار عزیز پٹھان،منظور خان کاکڑ،مولوی سیف اللہ اور دیگر متعبرین نے علاقے کے مسائل بیان کئے،اس دوران چیف سیکرٹری نے موقع پر ان کے ضروری مسائل حل کرنے کیلئے کمشنر لورالائی ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر لورلائی اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی اور ساحلین کی درخواستوں پر موقع پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے۔چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے نئی سبزی منڈی لورالائی کا بھی دورہ کیا جہاں پر لوگوں نے منڈی میں آلاٹمنٹ،سہولیات اور دیگر مسائل پیش کئے اس موقع پر کمشنر لورالائی ڈویڑن بشیراحمد خان بازئی نے کہا کہ نئی سبزی منڈی کیلئے 20اکڑ اراضی زمین آلاٹ کی جا چکی ہے جسے جلد مستحق،کاروباری لوگوں نے تقسیم کریں گے جس سے کاروبار میں اضافہ ہوگی اور زمیندار یہاں پر اپنا فصل باآسانی لاکے فروخت کر سکے گی۔آخر میں چیف سیکرٹری نے گنج غنڈی قبرستان میں اپنے دادا کے قبر پر دعا پڑھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے