کسٹم کوسٹ گا ڈ بارڈر پر چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنا کرسمگلنگ کی روک تھام کریں، میرعبد القدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے شہروں اور قومی شاہراہوں پر کسٹم اور دیگر ادارواں کی غیر ضروری چیکنگ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلو چستان کو کسٹم اور دیگر اداروں کے حکام سے فوری طور پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو شہروں میں اور شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹوں اور چیکنگ سسٹم ختم کرانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ کسٹم کوسٹ گارڈ اور دیگر متعلقہ وفاقی ادارے بین الاقوامی اور بین الصوبائی بارڈر پر چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنا کر سمگلنگ کی روک تھام کریں ان اداروں کی جانب سے شہروں اور قومی شاہراہوں پر غیر ضروری چیکنگ عوام کی آزادانہ نقل وحمل کے بنیادی حقوق کے منافی ہے، انہوں نے کہاکہ شہر کے اندر چیکنگ کسٹم اور دیگر وفاقی اداروں کے نہیں بلکہ پولیس کے دائرہ اختیار میں ہے،عوام کے مفاد اور حقوق کے خلاف کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بزریعہ سڑک اسلام آباد سے کوئٹہ سفر کیادوران سفر دیگر صوبوں میں شاہراہوں پر کسٹم یا کسی دوسرے ادارے کی چیک پوسٹ نہیں دیکھی،ژوب سے کوئٹہ تک کسٹم اور دیگر اداروں کی بہت سی چیک پوسٹ قائم ہیں ان چیک پوسٹوں کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے وہ وفاقی حکومت سے بھی بات کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے