موجودہ حکمران آرڈیننس کے ذریعے حکومتی امورچلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، نیشنل پارٹی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکمران آرڈیننس کے ذریعے حکومتی امور چلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں پیکا آرڈیننس آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے عوام اور مخالفین کی آواز کو زیر کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جو کہ آئین سے متصادم آرڈیننس ہے آئین میں انسانی حقوق‘ اظہار رائے کی آزادی دی گئی ہے بی این پی نے ہمیشہ ایسے آرڈیننسز اور ناانصافیوں پر مبنی پالیسیوں کی مذمت کی ہے یہ ناقابل برداشت عمل ہے پارٹی پارلیمنٹ ہو یا دیگر فورمز ہر فورم پر اس آرڈیننس کی بھرپور مخالفت کرے گی عوام سے بولنے کا حق بھی چھیننے کی کوشش کی گئی ہے نام نہاد جمہوری دور حکومت میں ایسے اقدامات یقینا غیر جمہوری روش کی نشاندہی کرتی ہے بی این پی نے ہمیشہ عوام کے حقیقی آواز بلند کرنے کو ترجیح دی ہے کبھی بھی ایسے آرڈیننسز کو قبول نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے