معروف تجزیہ کار اور صحافت کے استاد ڈاکٹر مہدی حسن انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)معروف استاد،کالم نگار اورتجزیہ کار پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن انتقال کرگئے۔پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن 1937 میں پانی پت میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد لاہور منتقل ہوئے۔مہدی حسن پنجاب یونیورسٹی سمیت متعدد یونیورسٹیز میں پڑھاتے رہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق پروفیسر مہدی حسن گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے انکی عمر 85 برس تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے