سکول داخلہ مہم کوکامیاب بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرزکواپنا کردارادا کرنا ہوگا، میر نصیب اللہ مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سکول داخلہ مہم2022کے سلسلے میں کوئٹہ ریلوے گرلز سکول میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری، سیکرٹری ایجوکیشن عبدالروف بلوچ، ڈایریکٹر سکول عبدالواحد شاکر بلوچ، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور طلباء شریک تھے، سیمینار کے انعقاد کا مقصد صوبہ بھر میں تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ سکول داخلہ مہم کو فروغ دینا ہے جسکے تحت 2 لاکھ32 ہزار بچوں کے داخلہ کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے زور دیا کہ سکول داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز، سول سوسائٹی کے ممبران، علماء سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے اور حصول علم کے فروغ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم کامیاب بنانے لئے صوبے کے مختلف اضلاع میں موثر کمپین چلائی جائے گی،تقریب سے سیکرٹری ایجوکیشن، ڈایریکٹر سکول سمیت دیگر مقرری نے خطاب کیا، اس موقع پر بچوں نے ٹیبلو کا بھی مظاہرہ کیا جسے شرکاء نے خوب پسند کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے