اسرائیل غاصب دہشت گردی ناجائز ریاست ہے، مولاناعبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(این این آئی)صدرملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری سیدمومن شاہ جیلانی،سینئرنائب صدرعلامہ سیدہاشم موسوی،نائب صدورڈاکٹرعطا الرحمان،مولاناانوارلحق حقانی،مولاناہدایت الرحمان بلوچ،علامہ اکبرحسین زاہدی،رانامحمداشفاق،سیدعتیق الرحمان،مولانا عبدالکبیرشاکر،نجیب الرحمان ساسولی نے حکومت پاکستان کا اسرائیل کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل غاصب دہشت گردی ناجائز ریاست ہے اس کیساتھ فوجی مشقوں کا مطلب فلسطین کی آزادی سلب کرنے،فلسطینی ماؤں بہنوں ومعصوم عوام کے قتل عام میں یہودیوں کی مددکرنے اور انہیں قتل کرنے کے مترادف ہے۔پاکستان کا سعودی یاکسی بھی قوت کے دباؤ میں آکر اسرائیل کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں قابل افسوس قابل مذمت اور فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے مددکرنے کے مترادف ہے۔اسرائیل دنیا کا واحددہشت گردملک ہے جس کا بارڈرمعلوم نہیں روزانہ قبضہ کرکے فلسطین ودیگر مسلم ممالک کی زمینوں پر قبضہ کرکے دہشت گردی کر رہاہے۔حکومت پاکستان نے سعودی یا کسی اور کے دباؤ میں آکر اپنی خارجہ پالیسی کی بنیادی اصول کو فراموش کر دیا پاکستان ایک آزادخودمختارریاست ہے اس قسم کے اقدامات ناجائز،عوامی قومی دینی مفادات کے برخلاف ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے قائدین نے مشترکہ بیان میں مزیدکہاکہ ریاست پاکستان،پارلیمنٹ،سیاسی جماعتوں اوربائیس کروڑعوام کونظراندازکرکے اسرائیل کیساتھ کیوں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کی گئی ہے اسرائیل کیساتھ جوبھی مسلم مشترکہ مشقیں کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے فلسطین کو آزادکرنے کے بجائے فلسطینی سرزمین،فلسطینی عوام،وسائل پرقبضہ روزفلسطینیوں کو شہید کرنے والے قاتلوں دہشت گردوں کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے والے امت مسلمہ کے غداراورکفار کے دوست اور مسلمانوں کے دشمن ہے۔حکمرانوں یا بااختیار قوتوں کا خفیہ طور پر اسرائیل کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں قابل افسوس قابل مذمت ہے۔ملی یکجہتی کونسل اس کے بھر پور مذمت کرتی ہے فلسطینی عوام،فلسطین،قبلہ اول بیت المقدس سے امت مسلمہ اوربلخصوص پاکستانیوں کی محبت وعقیدت ہے ہم سب غاصب دہشت گردی اسرائیل ویہودیوں کے خلاف ہے۔اسرائیلی افواج روزانہ معصوم فلسطینیوں کو قتل،ان کو گرفتارکرکے اذیت دیتے ہیں فلسطینی ماؤں بہنوں اوربیٹیوں کی عزتیں لوٹ لی ہے نوجوان آج بھی اسرائیلی جیلوں میں قید ہے بجائے اس ظلم وجبر دہشت گردی کے خلاف آوازبلند کرنے کے مسلم ممالک دہشت گرد اسرائیل کو جنگی طورطریقے بتانے اورٹریننک دینے میں مصروف ہوکر فلسطینیوں کو قتل کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں یہ اقدام امت مسلمہ اور پاکستانیوں کے خلاف ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملی یکجہتی کونسل دہشت گردناجائزریاست اسرائیل کیساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف ہرسطح پر بھر پور آوازبلند کریگی عوام الناس سمیت علمائے کرام سیاسی دینی جماعتیں اس جدوجہدمیں ساتھ دیں میڈیا بھی اس پر آوازبلند کریں یہ ہم سب کی دینی قومی ذمہ داری وفرائض میں شامل ہے۔