عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر خزانہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو بلا تفریق صوبے کے عوام کے مسائل حل کیلئے ہرفورم پر کوشاں ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سول سیکرٹریٹ میں اپنے آفس میں حلقہ انتخاب اور صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ صوبے کے انتظامی امور،گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کے فروغ کے حوالے سے بہترین اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں بلوچستان حکومت نے ہر سطح پر شفافیت، گڈگورننس اور کرپشن فری کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات ہیں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیرعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کے درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے صوبائی حکومت ایک عوامی حکومت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات کررہی ہیں عوام نے موجودہ حکومت سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں انکے توقعات پر پورااتررہی ہیں اپنے عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ عوام کے اجتماعی و بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر حلقے کے عوام کے مسائل کیلئے آواز بلند کرونگا انہوں نے کہاکہ ہمارا سیاست کا محور عوام ہے اپنے عوام کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیحی ہے، دریں اثناء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پی پی پی کے سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ۔مرحوم سنیئرسیاستدان اور نفیس انسان تھے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی سنیئر صوبائی خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مرحوم رحمان ملک کی مغفرت اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔