پاکستان کی تاریخ بہادر سپوتوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے، ثمینہ ممتاز زہری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاک افواج استحکام پاکستان کی علامت ہے اور مسلمہ حقیقت ہے،دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،پوری قومی پاک افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی، ان خیالات کا اظہار کنوینئر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قوم کے سپوت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم کی حفاظت کر رہے ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کی وطن کے لئے قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی،انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادروں کے اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں جو قابل ستائش و فخر بات ہے،انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اوربلوچستان کے امن کے دشمنوں کوشکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ بہادر سپوتوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے اورکیپٹن حیدر عباس کی قربانی بھی انہی قربانیوں کا حصہ ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ دے کروطن سے محبت اور اس کی حفاظت کی لازوال مثال قائم کی ہے،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج چین سے نہیں بیٹھے گی اور قوم کے ساتھ مل کر دشمنوں کے ناپاک عزام کو خاک میں ملاتی رہے گی،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پاک افواج استحکام کی علامت ہیں اور بحیثیت پاکستانی ہم سب کو اپنی بہادر اور جری افواج پر فخر ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان اپنی ذمہ داریاں بخوبی سمجھتے ہیں اور پاک فوج میں بھی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جوان اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور وطن کی حفاظت کے لئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں جس کی بہت سی مثالیں ہیں جن میں پاک افواج میں شامل بلوچستان کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر وطن کی حفاظت کی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کی جنگ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کیپٹن حیدر عباس اور وزیرستان میں شہید ہونے والے لانس نائیک شبیر احمد شہید پر ان کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداء کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے،انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔