ماہی گیروں نے کراچی پورٹ کا چینل احتجاجاً بند کردیا
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)ملک کی سب سے بڑی پورٹ کراچی پورٹ کا چینل ماہی گیروں نے بند کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینل بند ہونے سے پورٹ پرجہازوں کی آمدورفت مکمل رک گئی ہے جس کے باعث پورٹ پر لنگر انداز ہونےکیلئے جہازچینل کے اندرداخل ہونےکے منتظر ہیں۔
فشریز ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ماہی گیروں پرپابندی کے خلاف احتجاجاًچینل بند کیا گیا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نےکے پی ٹی ہیڈآفس میں ہنگامی اجلاس بلالیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ چینل کھلوانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کر رہا ہوں۔