عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں خاران کی ترقی اولین ترجیح ہے، میرعبدالکریم نوشیروانی

خاران(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں خاران کی ترقی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ فنڈز سے خاران یوسف وال نارو تگاپ جنگل روڈ کی تعمیر خوش آئند ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران یوسف وال تا نارو تگاپ جنگل روڈ کی تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر کیا،اس موقع پر سیاسی و قبائلی رہنماء سابق چیئرمین میر نوردین نوشیروانی،میر عبدالطیف نوتیزئی، میر محمود خان نوشیروانی، حاجی نور احمد ملازئی، مولوی اللہ داد،سردار غلام جان بلانوشی،حاجی بشیر احمد،حاجی عطاء اللہ ایجباڑی،حاجی ثناء اللہ ملازئی،مزار خان ملازئی،میر مختیار کبدانی،حافظ محمد علی کبدانی،میر رحم اللہ ملازئی، محمد عارف چنال، میر جان محمد میروانی،حاجی عطاء اللہ کبدانی،سردار مہراب سیاپاد،میر جمعہ خان، خدا بخش کبدانی ودیگر موجود تھے، میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میری اور سابق صوبائی وزیر میر شعیب جان نوشیروانی کی تجویز پر وزیر اعلی بلوچستان کی فنڈز سے خاران میں یوسف وال جنگل ٹو نارو تگاپ فارم ٹو مارکیٹ روڈ کے تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے جس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا کیونکہ یہ مین سڑک ہے اس سے خاران کے سینکڑوں کلیوں کے ہزاروں افراد کا تعلق ہے،میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ ہمارا وڑن عوام کی خدمت ہے ہم نے وزیراعلی کے دورہ خاران کے موقع پر خاران کے عوامی مسائل اور ضروری اسکیموں سے پر سپاس نامہ پیش کیا تھا جس میں خاران یوسف وال تا نارو روڈ جنگل روڈ کی تعمیر بھی شامل کیا تھا جو 2021.2022 کے پی ایس ڈی پی میں منظور کرانے کے بعد بھی کئی رکاوٹوں ومشکلات کے بعد میں نے اور میر شعیب جان نوشیروانی نے اس سڑک کی تعمیر کو یقینی بناکر سر خاران کے عوام کو ایک بہترین تحفہ دیا ہے یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کے باعث ناقابل سفر بن چکی تھی روز ایکسیڈنٹ اور حادثات پیش آتے تھے اور زمینداروں کے فصلات مارکیٹ تک نہیں پہنچ پاتے، اب انشاء اللہ سر خاران کے عوام کو حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے توسط سے ہماری تجویز پر ایک معیاری مین سڑک ملیگا جس سے زمینداروں کے فصلات فارم ٹو مارکیٹ اور ہزاروں لوگوں کو فائدہ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے