خورشید شاہ کے تمام شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیلیں خارج

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کے تمام شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیلیں خارج کر دیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ مرکزی ملزم ضمانت پر ہے تو ساتھیوں کو کیسے جیل میں ڈال دیں۔ خورشید شاہ کی بیگمات، بچوں اور رشتہ داروں کی گرفتاری کی ضرورت نہیں۔ ٹھوس شواہد کے بغیر کسی پر بھی کیس بنانا درست نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹھیکیدار عبدالرزاق بحرانی نے خورشید شاہ کو 25 لاکھ کمیشن ادا کیا۔ ٹھیکیدار تفتیش میں رقم دینے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتا سکا۔

جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ ایک چیک کو رشوت یا کمیشن کس بنیاد پر کہا گیا ہے؟چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ممکن ہے ٹھیکیدار نے خورشید شاہ کو نذرانہ دیا ہو۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب کو تحقیقات میں محنت کرنے اور ٹرائل کورٹ میں اپنا کیس ثابت کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے