بولان میں 5 افراد کا قتل، بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا 5ویں روز میں داخل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے باہر ضلع بولان کے علاقے کچھی میں 5 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتار کے لئے دھرنا 5ویں روز داخل ہوگیا۔بلوچستان اسمبلی کے باہر ضلع بولان کے علاقے کچھی میں 5 افراد کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف مظاہرین کا دھرنا 5 روز سے جاری ہے۔

دھرنے کے شرکا قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ دھرنے کی قیادت پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کر رہے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، اب تک صوبائی حکومت کی جانب سے دھرنے کے خاتمے کے لئے مذاکرات شروع نہیں کئے جاسکے۔

واضح رہے 17 فروری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کچھی میں پانچ افراد کے قتل کے خلاف جاری دھرنے کو مظاہرین نے صوبائی حکومت کی یقین دہانی پر ختم کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو کھول دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے