بلوچستان کے عوام سے خونی رشتہ ہے اقتدار رہو یا نہ ہو لیکن عوام کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، میر خالد خان لانگو

مانجھی پور (ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،بلوچستان کے عوام سے خونی رشتہ ہے اقتدار رہو یا نہ رہے لیکن عوام کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،مرتے دم تک عوام کے ساتھ رہیں گے،نصیرآباد ڈویژن کے لانگو برادری ودیگر قبائل سے تعلق رکھنے والے اقوام کے محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا حالیہ دورہ صحبت پور کے موقع پر مانجھی پور کے معروف شخصیت وڈیرہ محمد حنیف لانگو کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے پرتکلف عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،عشائیہ میں لانگو قبیلے کے معتبرین حاجی خورشید احمد لانگو، اصغر علی لانگو، بابو محمد عالم لانگو، سابق سینیٹر حاجی سہراب خان کھوسہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما میر احمد نواز خان کھوسہ، سردار امتیاز احمد گولہ، سابق ڈسٹرکٹ کونسل صحبت پور کے ممبر میر آصف خان کھوسہ، نیشنل پارٹی ضلع صحبت پور کے صدر میر دوران خان کھوسہ سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے شرکت کی، علاقے کے معتبرین نے معزز مہمان کو دورہ صحبت پور کے موقع پر بھر پور استقبال کے ساتھ خوش آمدید کہا، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے کہا کہ دورہ صحبت پور کے موقع پر جو محبتیں ملی ہیں وہ ہمیشہ یاد رہیں گی،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو وفاق کی طرف سے ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جسکی وجہ سے بلوچستان پسماندگی کا شکار ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کا ہمیشہ اسلام آباد میں فیصلے ہوتے ہیں جن سے عوام کو کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے،بلوچستان کی عوام کے فیصلے اسلام آباد کے بجائے بلوچستان میں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے پھر بھی بلوچستان کے عوام کو سولیات میسر نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے