آپریشن ردالفساد کے نتیجےمیں ملک غیر یقینی صورتحال سے نکل کر پر امن ہوا : میجر جنرل بابر افتخار
راولپنڈی: میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد دو دہائیوں کی جنگ اور دہشت گردوں کا خاتمہ تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہوگئے، آپریشن کا مقصد پاکستانی عوام کی سکیورٹی یقینی بنانا تھا، آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری رہا، آپریشن ردالفساد کے نتیجےمیں ملک غیر یقینی صورتحال سے نکل کر پر امن ہوا، ردالفساد کی کامیابیاں شہدا کے خون اور عوام کے عزم سے ممکن ہو سکیں۔