گرین پاکستان کے تحت صوبے بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے پروگرام گرین پاکستان کے تحت صوبے بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اس خصوصی مہم میں ہم سب کو مل کر نئے درخت لگانے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ جنگلات کسی بھی ملک کی معیشت کا لازمی جزو ہیں،جنگلات قدرتی وسائل کا بہت بڑا ذریعہ ہیں،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ درختوں کی غیر ضروری کٹائی کو بند کیا جائے ہم سب کو مل کر نئے درخت لگانے ہوں گے، جنگلات ملک کے اہم وسائل میں شمارہوتے ہیں جنگلات زمین کی زرخیزی قائم رکھنے میں مدد کرتے ہیں جنگلات درجہ حرارت کو اعتدال پر رکھتے ہیں اور اطراف کے موسم کو خاص طور پر خوشگوار بناتے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ جنگلات سماجی و اقتصادی ترقی اور ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہونگے اور اس سے زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری بھی آئے گی، انہوں نے کہا کہ تحفظ جنگلی حیات کی حفاظت اور شاہراہوں کے کناروں پر شجرکاری جیسے اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلی مرتبہ اربن فارسٹری یعنی شہروں میں مین شاہراوں اور اوپن جگہوں پر پودے لگا نے کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ عام لوگ درختوں سے فائدہ اٹھا سکے اور ماحول میں بہتری آسکیں اس کے علاوہ جنگلی حیات اور رینچ کی بقائکے لیے مختلف اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے